روی شاستری نے بوم بوم کا لقب دیا تھا-شاہد آفریدی

اسلام آباد(امت نیوز) شہرہ آفاق سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا، وسیم اکرم اور گلین میگراتھ پسندیدہ باؤلرز ہیں۔ آفریدی نے 1996ء میں 16 برس کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں37گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے وہ دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ روی شاستری جو کہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ بھی ہیں، نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ میگراتھ اور وسیم اکرم میرے فیورٹ باؤلرز ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز، کمار سنگاکارا، دلشان اور وریندر سہواگ میں سے کس کو بالنگ کرانے سے انجوائے کیا پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ویلیئرز سامنے ہوتے تھے تو اپنی باؤلنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔

Comments (0)
Add Comment