دبئی(امت نیوز)شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت دیگر ٹاپ کرکٹرز اولین افغان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔افغان پریمیئر لیگ کے آرگنائزرز نے کہاکہ کئی سابق اور موجودہ عالمی ٹی20اسٹارز نے اس لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان میں شاہد آفریدی،مصباح الحق، برینڈن میک کولم، کرس گیل اور کمار سنگاکارا بھی شامل ہیں، ایونٹ میں یو اے ای کے زیادہ ترکھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔