’’حکومت ٹین پین بائولنگ کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے‘‘

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے پاس ابھی تک کھلاڑیوں کے کھیلنے کیلئے کوئی کورٹ موجود نہیں ہے حالانکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو کھیلنے کیلئے کورٹ بنانے کی منظوری دے رکھی لیکن دو، تین سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک جگہ کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 سے 70 ملکوں کے کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہ ہونے کے باعث یہ انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہورہے، اعجاز الرحمن نے کہا کہ اگر حکومت کھیلنے کے کورٹ کیلئے جگہ فراہم کرے تو فیڈریشن اپنی مدد آپ تحت کورٹ تعمیر کرواسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ 6 رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور میں شرکت کرے گی، عالمی ٹین پن بائولنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Comments (0)
Add Comment