اسلام آباد(امت نیوز) 12 رکنی ٹیم تین لا پتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے (آج) بدھ کو 15 دن کیلئے سروالی چوٹی آزاد کشمیر روانہ ہوگیہ۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12 رکنی ٹیم تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہوگی جس کی قیادت الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر رحمت اللہ کریں گے اس ٹیم میں بلتستان سے نامور کوہ پیماہ شامل ہیں جن میں معروف کوہ پیما صادق سد پارہ ، علی رضا ، علی موسی، اشرف سد پارہ شامل ہیں جو پاکستان کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند بشمول کے ٹو سر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والوں میں عثمان طارق، خرم راجپوت اور عمران جنیدی شامل تھے، تین سال قبل26 اگست2015ء کو سروالی چوٹی جو کہ آزاد کشمیر میں واقع ہے۔