اشتہارات صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کیلئے قانون سازی کرینگے- وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میڈیا اداروں کو اشتہارات صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کریں گے۔صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی بریفنگ لی ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ صحافیوں کوجائز اور قانونی سہولیات فراہم کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment