لندن (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک انڈر کور دستاویزی فلم میں دکھائے گئے مبینہ میچ فکسر انیل منور کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔ الجزیرہ نے یہ ڈاکیومنٹری مئی میں نشر کی تھی اور وہ ایک اور فلم جلد نشر کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلی ڈاکیومنٹری میں دکھائے گئےانیل منور کے علاوہ تمام افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر الزامات لگائے گئے تھے۔ آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ انیل منور کی اصل شناخت اب تک ایک راز ہی ہے، اسلئے ہم عوام سے اپیل ہے کہ اسکی نشاندہی یا ڈھونڈنے میں ہماری مدد کی جائے۔