منامہ (این این آئی)پاکستان اور بحرین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔منگل کو بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بحرین تعلقات کی اہمیت کو سراہا، پاکستان اور بحرین کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔