ووٹوں کی دوبارہ گنتی درخواست پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 128 سے متحدہ کے عباس جعفری کی کامیابی اور دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے متعلق پی ٹی آئی کی نصرت انور کی درخواست مسترد کر تے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔منگل کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 128 سے متحدہ قومی موومنٹ کے عباس جعفری کی کامیابی اور دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے متعلق تحریک انصاف کی نصرت انور کی درخواست کی سماعت کی ،فاضل عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہائی کورٹ اور آر او کے اختیارات ختم ہوچکے ہیں،جیتنے والے امیدوار کے خلاف کوئی شکایت ہے تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 25جولائی 2018ءکو ہونے والے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 128سے پی ٹی آئی کی امیدوا ر تھی اور انتخابی حلقے سے ایم کیوایم کے عباس جعفری نے کامیابی حاضل کی تھی جبکہ حلقے میں ہار اور جیت کا مارجن 1709 ووٹوں کا ہے، حلقے کے بیشتر پولننگ اسٹیشنوں سے فارم 45 ہی موصول نہیں ہوئے، لہذا استدعا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment