نوٹ بدلنے کی افواہوں پر خریداری میں تیزی پرسونا2ہزار روپے تولہ مہنگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار روپے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔چاندی کے نرخ 10 روپے تولہ اضافہ سے8سو روپے ہو گئے یںصدر سندھ صرافہ بازار ہارون چاند کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنےکے علاوہ کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر خریداری بھی قیمتوں میں اضافےکی بڑی وجہ بنی ۔منگل کو سونے کی فی10 گرام قیمت 1715 روپے اضافے سے 49ہزار 983روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے سونے کی قیمت1212 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Comments (0)
Add Comment