کے الیکٹرک کیخلاف مینا بازار کے تاجروں کا احتجاج- سڑک بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے پر کریم آباد مینا بازار کے دکانداروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا، جس سے کریم آباد میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کے الیکٹرک کے عملے نے عزیز آباد کے علاقے کریم آباد پر واقع مینا بازار کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی، جس پر مینا بازار کے دکانداروں نے سڑک پر نکل کر احتجاج شروع کردیا اوراسے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ بعد ازاں وہاں کے رہائشی مرد ،خواتین و بچے بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئے ،سڑک بند ہونے کی وجہ سے کریم آباد اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ایک گھنٹے تک شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہے، تاہم بعد ازاں پولیس نےپہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرتے ہوئے سڑک کوٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

Comments (0)
Add Comment