حب(نمائندہ امت) ساکران روڈ حب پر دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران داکو ہندو تاجر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے ساکران روڈ پر واقع مہران کنفیکشنری جنرل اسٹور میں گھس گئے اور اسٹور مالک سنیل کمار کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ نقد اور ایک موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ دن دیہاڑے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ڈکیتی واردات کے سبب ہندو تاجر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے، شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے گھروں و دکانوں میں لوٹ مار کی وارداتوں سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی وارداتوں کا نوٹس لیکر شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دیں۔اس طرح ایک اور واردات میں نامعلوم ڈاکو پیرکس روڈ پر واقع ججز کالونی کےقریب اعجاز انمی شہری سے 600 نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔