اسلا م آباد ( نمائندہ امت)دنیا کے سب سے بلند مقام پر ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لینے کے لئے 24ممالک کے 35اتھلیٹس پاکستان پہنچ گئے۔ ائیر وائس مارشل سرفراز خان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ میراتھن 11300فٹ کی بلندی پر واقع نلتر ویلی میں پاک فضائیہ ، بین الاقوامی میراتھن ٹریول کمپنی، زیڈ ایڈونچرزاورسیرینا ہوٹل کے باہمی اشتراک سے منعقد کرا رہی ہے ۔42.2 اور 21.1کلومیٹر کے ان تاریخی مقابلوں میں عالمی اتھلیٹس کے ساتھ پاک افواج کے 70اور پاکستان کے 30اتھلیٹس سمیت کل 135اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔میراتھن کا مقصد بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھلیٹس کو پاکستان کی خوبصورتی سے روشناس کرانا ہے ۔ میراتھن میں 10 سال کے ایتھلیٹ سے لے کر 80سال کی عمر کے اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف مما لک کے عالمی شہرت یافتہ رنرز جن میں( زیاد رحیم ) پاکستان(، ڈاکٹر جرگن کوہلمے ) جرمنی( ، جانوس اور ایڈٹ کِس )ہنگری( ، جان لم ینگ) ٹرینیڈاڈ( ، گوسپ راگوسو ) اٹلی( جے سی سانتا ٹریسا ) امریکہ( ، رین اولسن )ڈنمارک( اور کولن لی )یو کے کے علاوہ آسٹریلیا ، بیلجیم مصر، تونیسیا، فیرو آئی لینڈ ، پولینڈ، قطر ، یو اے ای، ارجنٹینا ، آئرلینڈ، تائیوان ، چائنا ، سکاٹ لینڈ اورنیدر لینڈکے رنرز بھی اس میراتھن میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔