ابو ظہبی(ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ابراج گروپ کے سی ای او کو تین سال قید کی سزا سنادی۔متحدہ عرب امارت کی عدالت میں ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف نقوی کے خلاف اکاوٴنٹ میں ناکافی فنڈز کے باوجود چیک جاری کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔عارف نقوی کے وکیل کا موٴقف تھا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عارف نقوی کو تین سال قیدکی سزا سنائی جب کہ عدالت نے حکم دیا کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کو قانونی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کے دستخط سے 21کروڑ 80لاکھ ڈالر کا چیک جاری کیا گیا تھا۔