ایل پی جی نرخ میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے- مجلس عمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر5روپے کا اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے غریبوں کے چولھے ٹھنڈے کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر4مرتبہ من مانا اضافہ کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دے۔

Comments (0)
Add Comment