پی ای سی نے ماجو کے انجینئرز کو پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سرگرمیوں کی اجازت دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اپنے پروفیشنل ڈیویلپمنٹ آف انجنیرز بائی لاز 2018کے تحت محمد علی جناح یونیورسٹی کے پروفیشنل اور رجسٹرڈ انجینئرز کیلئے کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (سی پی ڈی) کی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ پی ای سی واشنگٹن معاہدہ کی مستقل رکن تنظیم ہے، جو ملک میں تعلیمی اداروں کو آوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن(او بی ای) گائیڈ لائن فراہم کرتی ہے۔ دریں اثنا ماجو اور پی ای سی کے اشتراک سے یکم تا 2ستمبر تک ورکشاپ منعقد کیا جائے گا، جس سے ہمدرد یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیصل اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر در جہان جبکہ ماجو کے ڈاکٹر غضنفر منیر خطاب کرینگے۔

Comments (0)
Add Comment