کراچی (پ ر) جامعہ تعلیم القرآن والسنۃ کے چیئرمین شبیر احمد عثمانی نے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ خاکے بنانے والے ناصرف مسلمان بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ علما کرام امت کو متحد کریں۔ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی کے مدیر مولانا محمد احسن سلفی نے کہاہے کہ گستاخوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی۔