کراچی(امت نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں اور 35 ارب میں سے 33 ارب روپے کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔کیس کی جے آئی ٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر کام کیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پیسے کس اکاؤنٹ سے بھیجے گئے، کن کو بھیجے گئے اور کس نے پیسے نکالے اس حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔