ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ماسکو میں ہونیوالی عالمی امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجوزہ افغان کانفرنس افغانستان کے صدر اشرف غنی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہے۔ اشرف غنی نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں امن عمل کی قیادت افغانستان کے شہریوں کو کرنی چاہیے۔امریکہ نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیاتھا۔