پنجاب اسمبلی میں قومی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی قرارداد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ،قرارداد پی ٹی آئی ایم پی اے مسرت جمشید نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو عدالت مجرم قرار دے چکی ہے،پنجاب میں کئی ادارے ان کے نام سے منسوب ہیں،ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نواز شریف کا نام قومی اداروں کے نام سے ہٹایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment