اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)نئی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔اجلاس میں جس 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اس میں گردشی قرضے اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات ،گیس قیمتوں اور یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مالی مسائل اور خریف کی فصل کیلئے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment