حکومت اور فوج ایک صفحے پر ہیں کتاب بھی ایک ہی ہے- وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( نمائندہ امت) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت و فوج ایک ہی صفحے پر ہیں اور ان کی کتاب بھی ایک ہی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک ہی کتاب کے ایک صفحے پر ہیں۔ سابق حکومت فوج کے ساتھ ایک صفحے پر ہونے کی بات کرتی تھی، تاہم ان کی کتابیں الگ الگ ہوتیں اور صفحہ ایک ہوتا تھا۔ ہماری کتاب اور صفحہ ایک ہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment