خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم مغیث فیروز والہ کا رہائشی ہے۔ وہ لڑکیوں کو شادی یا نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی فحش ویڈیوزبناتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکیوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹورتارہا۔ملزم مغیث کے قبضہ سے متعدد فحش ویڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment