چین نے افغانستان میں فوجی کیمپ بنانے کی تردید کردی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے افغانستان میں فوجی کیمپ بنانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔ چینی وزارت خارجہ نے’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے منصوبے کی خبر کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے کہا کہ چین افغانستان میں کوئی فوجی کیمپ قائم نہیں کررہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے۔قبل ازیں چینی میڈیا کا فوجی ذرائع کےحوالے سے کہنا تھا کہ چینی فوجی کیمپ افغانستان کے واخان کوریڈورمیں تعمیرہورہا ہے جہاں چینی فوج انسداددہشت گردی آپریشنزکے لیے بھیجی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment