حب ( نمائندہ امت) سٹی پولیس کی نااہلی کے باعث حب چوروں کا شہر بن گیا۔ ایک ہی دن میں 2 شہری موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نامعلوم چور جمعہ خان ہوٹل کے سامنے سے شیر علی کی موٹر سائیکل دن دیہاڑے لے اڑا جبکہ کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ پر واقع زاہد میڈیکل کے قریب سے ماجد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لیکر رفوچکر ہوگئے۔ پولیس غفلت سے بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کے شہری چوروں و ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے، جبکہ پولیس وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔