برطانیہ میں سعودی عرب کےٹی وی اشتہارات پر پابندی عائد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ابلاغ کے ریگیولٹری ادارےآف کام نے نشریاتی اداروں پر سعودی عرب کے اشتہارات کو سیاسی اشتہار بازی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔برطانیہ کے نجی نشریاتی ادارے اسکائی نے سعودی عرب کے ویژن 2030نامی اصلاحی ایجنڈے کا اشتہار نشر کیا تھا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے اور بادشاہت میں سینما کا افتتاح جیسے مناظر دکھائے گئے تھے۔تاہم آف کام نے کہا ہے کہ سعودی اصلاحی ایجنڈے کے اجاگر کیے جانے کا برطانوی سعودی تعلقات سے تعلق بنانا اس معاملے کی عوامی رائے عامہ کی اہمیت سے روگردانی کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن آف کام نے اسکائی پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا ہے البتہ یہ ادارہ اس اشتہار کو دوبارہ نشر نہیں کرسکتا ہے۔یہ اشتہار رواں برس مارچ میں نشر کیا گیا تھا جب سعودی ولی عہد شہزادہ محم بن سلیمان نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔آف کام کے مطابق اس اشتہار کا جائزہ لیتے وقت یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی۔نکتہ نظر یہ ہے کہ اس اشتہار کا مقصد سعودی عرب کی بادشاہت کو مثبت انداز سے پیش کرنا تھا۔ان اشتہارات کو نشر کرنے کی رقم برطانوی وزاراتِ ثقافت اور اطلاعات نے ادا کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment