ایران میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے درجنوں جاسوس گرفتار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے درجنوں جاسوس گرفتار کر لیے ایران کے وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے درجنوں جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران پر امریکی پابندیوں کے دوبارہ لاگو ہونے کے باعث ایران اور مغرب کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارتِ اطلاعات ایران کا مرکزی جاسوس ادارہ ہے جس کا کام ملک کے اندر اور باہر سے انٹیلی جنس رپورٹیں حاصل کرنا ہے۔ محمود علوی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کہاں ہوئیں یا یہ جاسوس کن ملکوں کے لیے کام کر رہے تھے۔ تاہم یہ ضرور بتایا کہ بہت سے ملزموں کے پاس دہری شہریت تھی۔ ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے اِسنا کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہمیں دہری شہریت والوں کے بارے میں بتائیں۔ اس سے قبل ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامہ ای نے کہا تھا کہ ایران کے فیصلہ ساز اداروں میں مغربی ایجنٹ داخل ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد سے پکڑ دھکڑ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment