کراچی(پ ر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تحت گلشن حدیدفیز3میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جس میں 130مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ذیابیطس کے مریضوں کے یورک ایسڈ، شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ کیے گئے۔ماہر ذیابیطس ڈاکٹر طارق عدنان نے ٹیم کے ہمراہ مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرطارق نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس آئندہ بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے۔