مہاجر قومی موومنٹ نے ہالینڈ مخالف تحریک کی حمایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے رہنمائوں ارشد نعیم ، احمد عثمانی ، ندیم اشرفی ، عامر شیخ اور ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کیا اور ہالینڈ سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔ ہالینڈ کے خلاف کسی بھی احتجاجی تحریک کی ناصرف حمایت کرتے ہیں، بلکہ اس کا بھرپور حصہ بھی ہوں گے۔انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں جائز حقوق ملنے کے امکانات کم ہیں۔حکومت سندھ میں ازسرنو مردم شماری کرائے، کیونکہ سندھ بالخصوص کراچی کی آبادی کم بتائی گئی ہے۔غلط مردم شماری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔دریں اثنا جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ مغرب توہین رسالت کا سلسلہ ترک کرے۔ایسے اقدامات سے انتشار پھیلے گا۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر منور رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ ناموس رسالت کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے۔جماعت غربا اہلحدیث کے پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی نے کہا کہ ائمہ کرام خطبات جمعہ میں گستاخانہ خاکوں اور حرمت رسولؐ پر بیانات کریں۔

Comments (0)
Add Comment