میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔سماعت کیلئے ڈی جی ایف آئی اے، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔ اس مقدمے کے فریق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کیاگیا ۔ ڈی جی ایف آئی اے سپریم کورٹ میں حسین حقانی کی واپسی سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment