لاہور(نمائندہ امت)تحریک لیبک کے کارکنان ممکنہ طور پر ناشتہ جہلم میں کریں گے جس کے لئے ممکنہ طور پر تحریک لیبک جہلم نے تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ گوجرانوالہ یا گجرات میں رات کو قیام کیا جائے گا۔ ’’امت‘‘ کو تحریک لیک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہلم میں ناشتہ کیا جائے گا اوراس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہونگے۔ تحریک لیبک کے ذرائع توقع کررہے ہیں کہ جمعرات کو کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچا جاسکتا ہے۔