خصوصی وردی پہنے کارکنوں نے سیکورٹی سنبھالی

لاہور(نمائندہ امت) خصوصی وردی پہنے تحریک لبیک کے کارکنوں نے سیکورٹی سنبھال رکھی تھی۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باوجود بھی داتا دربار کے دونوں اطراف روڈ نماز ظہر تک ٹریفک کے لئے کھلے رہے تھے اور ٹریفک رواں دواں تھی تاہم نماز ظہر کے بعد جب علامہ خادم حسین رضوی قافلے کی قیادت کے لئے پہنچے۔ اس کے بعد شاہدرہ کی طرف جانے والی روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی، قافلے کے ہمراہ بھی سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔علاوہ ازیں تحریک لبیک کے درجنوں کارکن لاہور سے بدھ کے روز قافلے کے ہمراہ روانہ نہیں ہوئے بلکہ انھوں نے میٹرو اسٹاپ داتا دربار تک قافلے کو الوداع کیا ۔ اس موقع پران کارکنان نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ وہ حکمت عملی کے تحت اس قافلے کے ہمراہ نہیں جارہے ہیں کیونکہ ان کو کہا گیا ہے کہ وہ لاہور ہی میں رہ کر معاملات کو دیکھیں اور اگر ضرورت پڑی تو ان کو جمعہ کے روز کال دی جائے گی اور جمعہ کے روز اسلام آباد دھرنا کے لےئے پہنچ جائیں۔ تحریک لبیک کے ذرائع نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ حکمت عملی یہ طے کی گئی ہے کہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں تازہ دم رکھنے کے لئے اپنے ہی علاقوں میں رکنے کا کہنا گیا ہے، جمعہ تک اسلام آباد پہچنے کی کال دی جاسکتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment