ہیگ(امت نیوز)ہالینڈ میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہیگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے ایک 26سالہ شخص کوگرفتار کرلیا ہے جس نے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان کرنے والے ملعون گیرٹ ولڈرزکوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ڈچ میڈیا کے مطابق پولیس نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی نہیں تاہم پیرکوفیس بک پر جاری ویڈیو میں ایک نوجوان نے خود کو پاکستانی ظاہرکرتے ہوئے اپنا نام جنید اقبال بتایا تھا اوردعویٰ کیا تھا کہ وہ ملعون گیرٹ ویلڈرز کو قتل کرنے ہالینڈ آیا ہے۔ویڈیو میں وہ نوجوان اس کام کیلئے باربار مسلمانوں سے مدد مانگتا بھی دکھائی دیا۔اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو قادیانیوں نے پھیلائی ہے اوراس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ اگراس مبینہ پاکستانی نے گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنا ہی تھا تو پہلے ویڈیو کیوں جاری کی؟ بی بی سی کے مطابق ہیگ ٹرین اسٹیشن پارلیمان کی عمارت سے صرف پانچ منٹ کی پیدل مسافت پر ہے۔