بھکاری بچوں کے والدین کا ڈی این اے ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بچوں کے ساتھ بھیک مانگنے والے افراد جو والدین کے روپ میں ہوتے ہیں کا ڈِی این اے ٹیسٹ ہوگا۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بھکاریوں کے بھیس میں بچوں کے اغوا، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث گروہ چھپے ہیں، بچوں کے ساتھ بھیک مانگنے والے بھکاریوں کے ڈِی این اے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں ہے۔ حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ گزشتہ 2برسوں کی نسبت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹریٹَ کرائم، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ بھکاریوں کے بھیس میں کام کر رہے ہیں۔ بھکاریوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جارہا ہے، بچوں کے ساتھ بھیک مانگنے والے افراد کے ڈِی این اے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے، صوبے میں 70ہزار سے زائد اہکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 24ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے۔

Comments (0)
Add Comment