سابق دور حکومت میں اراکین پارلیمنٹ- افسران کا لاکھوں کا علاج

اسلام آباد ( نمائندہ امت) سابق پانچ سا لہ دورحکو مت میں حکومتی خرچ پر لاکھوں کا علاج کروانے والے اراکین پا رلیمنٹ اور اعلیٰ افسران کے نام منظر عام پر آگئے ہیں ۔ لیگی دور حکومت میں رشید گوڈیل نے31لاکھ ،سینیٹر مشاہد اللہ نے27لاکھ، صا حبزادہ نذیر سلطان نے30لاکھ اپنے علاج معالجے پر خرچ کر ڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سنبھالے 2ہفتوں سے زائد ہو چکے ہیں۔اس موقع پر جہاں تحریک انصاف کفایت شعاری اور بچت کے اصولوں کو خود پر لاگو کررہی ہے ،وہیں گزشتہ دور حکومت میں عوام کے پیسوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو بے نقاب بھی کر رہی ہے۔پہلی مرتبہ حکومتی خرچ پر لاکھوں کا علاج کروانے والی شخصیات کے نام منظر عام پر آگئے ۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران سوالات کا وقفہ ہوا تو یہ پاکستان تحریک ا نصاف کے سینٹر محسن عزیز کی جانب سے یہ سوال اٹھا یا گیا کہ حکومتی اخراجات پر علاج معالجہ کروانے والے افسران ، ارکان پا رلیمنٹ اور جج صا حبان کے نام بتائے جا ئیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ انکے علاج معالجے پر کل کتنی رقم خرچ کی گئی ہے۔ اس سوال کے جواب میں جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ ہوش ربا اور ناقابل یقین تھے تاہم ان میں ججز کے نام شامل نہیں تھے سینیٹ کے وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اس معاملے میں رشید گوڈیل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔لیگی دور حکومت میں ان کے علاج معالجے پر31لاکھ80ہزار کا خرچ آیا،سینیٹر مشاہد اللہ کے بیرون ملک علاج پر27لاکھ55ہزار روپے اخراجات آئے۔ا نسپکٹر جنرل پولیس اور نیشنل کو ٓآرڈینینٹر نیکٹا ا حسان غنی کے علاج پر 15 لاکھ روپے خرچ ہو ئے جبکہ سابق آئی جی پولیس وجاہت لطیف پر 26لاکھ 55ہزار کا خرچ آیا۔سیکرٹری اور انچارج وفاقی محتسب عبدا لملک غوری کے علا ج پر 1623.47 ڈا لرز،وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈ پٹی سیکرٹری لیاقت علی شاہ کے علاج پر 15 لا کھ روپے ، ڈا ئریکٹر صدارتی سیکرٹریٹ پروین سا گر نے 5لا کھ روپے ، سیکشن آ فیسرمنرل وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عاصم قادر حئی نے15لاکھ روپے اور وزارت اوورسیز کے ڈور ویلڈر امجد بٹ پر 12لاکھ روپے خرچ کیے گئے عوام کے لیے یہ اعداد و شمار ناقابل یقین اور ہوشربا ہیں کیونکہ یہاں عوام کو ڈھنگ کا علاج نصیب نہیں ہوتا وہاں ہمارے حکمران اور بیو رو کریسی اور سرکا ری ملازم قومی خزانے کو اپنےعلاج کے لیے پانی کی طرح بہا دیتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment