کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں پی ایس پی کارکن سمیت دیگر 5 منشایت فروشوں کے اڈے بھی کام کر رہے ہیں، جو پولیس کو ہزاروں روپے ہفتہ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے ڈی ون میں متحدہ کارکن فیصل جو آج کل پی ایس پی میں ہے، لانڈھی تھانے کو ہزاروں روپے ہفتہ دیکر کھلے عام منشایت فروخت کررہا ہے ۔ سی ون کے علاقے میں لنگڑا نامی شخص جو3 بار جیل بھی جاچکا ہے، عرصہ دراز سے علاقے میں ہیروئن، چرس، کرسٹل کھلے عام فروخت کررہا ہے۔ لنگڑا بھی ہیڈ محرر لانڈھی کو ہزاروں روپے ہفتہ دے رہا ہے۔ وحید نامی شخص شاہ خالد کالونی نمبر 2 میں کھلے عام چرس اور ہیروئن فروخت کررہا ہے۔ عطااللہ نامی شخص89بس اسٹاپ پر ہیروئن و چرس فروخت کررہا ہے۔ نور منزل سے متصل علاقے میں نور ولی گروپ کے کار ند ے چوری چھپے ہیروئن اور چرس فروخت کررہے ہیں۔