کراچی(اسٹاف رپوٹر)لانڈھی سی ٹو کے علاقے میں کالا ارشاد اپنے پارٹنر فہیم اور حامد کیساتھ ملکر سلیم گٹکا بنا کر دکانوں میں سپلائی کرتے ہیں۔ لانڈھی اے ٹو میں واقع اودھ اسپتال کے عقب میں اعظم نامی شخص نے کارخانہ بنا رکھا ہے، جہاں حیدری گٹکا تیار کرکے علاقے میں سپلائی کیا جارہا ہے۔89کے علاقے میں قائم خانہ بدوش بستی میں حامد نامی شخص نے کارخانہ قائم کرکے سلیم گٹکا بنا کر لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں عرصہ دراز سے دکانوں پر سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے۔