کراچی(بزنس رپورٹر) وفاقی وزارت خزانہ نے نیشنل بینک کے ایس ای وی پی طارق جمالی کو بینک کے قائم مقام صدر و سی ای او کی حیثیت سے تقرری کردی ہے۔واضح رہے کہ طارق جمالی پیشہ ورانہ بینکاری کا30سالہ تجربہ رکھتے ہیں، جنہوں نے1987 میں نیشنل بینک کو جوائن کیا۔انہوں نے نیشنل بینک میں علاقائی اور مرکزی سطح پر خدمات انجام دیں۔مذکورہ نئی ذمہ داریوں سے قبل وہ بینک کے لاجسٹک سپورٹ ، کمرشل بینکنگ اینڈ کمپلائنس گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔طارق جمالی نے امریکا سے سول انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی یو نیورسٹی سے ہی ایم بی اے کیا۔انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، ان میں دستیاب وسائل کے استعمال کی بہترین حکمت عملی مرتب کرنے کی صلاحیت موجود ہیں اور مستقبل حالات کے تناظر میں انڈسٹری کی ترقی کے لئے اقدامات کی صلاحیت و تجربہ ہے ۔