سنگل اتھارٹی کے قیام کی تجویز سندھ کی جانب سے آئی

اسلام آ باد (نمائندہ امت) سنگل اتھارٹی کے قیام کی تجویز سندھ کی جانب سے آئی۔ جس کی دیگر صوبوں اور اتحاد تنظیمات المدارس نے بھی حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے ا یڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ابراہیم مہیسر نے نیکٹا پر و ا ضح کیا تھا کہ اسپشل برانچ پولیس کو مدارس کی رجسٹریشن کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن اس ضمن میں مدارس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سا مناہے۔ اس کے لیے وفاقی سطح پر ایک ادارہ بنا یا جا ئے جس کی شا خیں صوبوں میں ہوں اور وی مدارس رجسٹریشن کا کام کرے۔

Comments (0)
Add Comment