عمران خان وزیراعظم بننےکے بعدآج لاہور کا پہلا دورہ کرینگے

لاہور (امت نیوز)وزیراعظم عمران خان آج 31 اگست کو عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور کے پہلے دورے کیلئے آ رہے ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم کی آمد پر پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین استقبال کریں گے۔عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں قیام کریں گے جبکہ اس دوران وہ وزیراعلیٰ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور این اے 131 میں بھی ضمنی انتخاب کے حوالے سے رہنماؤں سے گفتگو بھی کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment