اسلام آباد(نمائندہ امت) پنجاب میں رجسٹریشن کا نیا نوٹی فکیشن مدارس نے مسترد کردیا۔ اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان کے رہنما قاری حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ حکومت سے یہ طے ہوا تھا کہ نئے فارم اوررجسٹریشن کے نئے قوانین صرف نئے قا ئم ہونے والے مدارس پر لا گو ہو ں گی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت مدرسے کی رجسٹریشن کے لیے جمع کرا ئی گئی دستاویزات 6ا یجنسیوں کو تصدیق کے لیے بیھجی جائیں گی جبکہ رجسٹریشن کی تجدید کیلئے مدرسہ کی شوری ٰ کے ہونے والے تمام ا جلاسوں ان میں شرکت کرنے وا لے لوگوں اور ا سا تذہ کے ناموں کی فہرستیں اور ان سے متعلق دیگر تفصیلا ت جمع کرانا ہو ں گی حتی کہ یہ شرا ئط ان مدارس پر بھی لا گو ہوں گی جن کو 1953میں رجسٹر ڈ کیا گیا تھا۔