کراچی(بزنس رپورٹر)محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے ضلع ملیر اور شرقی میں اجلاس منعقد کیے گئے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں سیوریج ، روڈ کی استرکاری ، نئے روڈز کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کے مسائل کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر عمران اسلم، ڈی ایس آر محمد اعظم خان، ڈی ایس پی قائدآباد وقار احمد و دیگر نے شرکت کی۔۔