حکمران اور عوام سیدنا عثمان ؓ کی سیرت کو اپنائیں-مذہبی رہنما

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مذہبی رہنمائوں نے یوم شہادت سیدنا عثمان غنیؓ پر سیمینار اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اور عوام سیدنا عثمان کی سیرت کو اپنائیں۔آپؓ کا دور حکومت حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔جمعیت اہلحدیث سندھ کے تحت مرکز اہلحدیث میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اختر محمدی نے کہا کہ حضرت عثمانؓ اسلامی تاریخ کے مظلوم ترین شہید ہیں ۔ سیدنا عثمانؓ کو شہید کر کے وقت کے میر جعفروں نے اسلام کے مضبوط قلعے میں ایسا رخنہ ڈالا ہے، جو قیامت تک بند نہیں ہوگا۔مولانا محمد یوسف سلفی نے کہا کہ آپؓ کے روشن کارنامے رہتی دنیا تک جگمگاتے رہیں گے۔اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ حنیف سلفی، مولانامعاویہ سلیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جامعہ عبداللہ بن عثمانؓ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفرنے کہا کہ حضر ت عثمان غنی شرم وحیاء کے پیکر تھے ۔یوم شہادت پر حکومت تعطیل کااعلان کرے۔پیرعبدالماجد نقشبندی ، قاسم فاروقی و د یگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment