کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یکم ستمبر(کل )سے ڈیزل قیمتوں میں 6اور پیٹرول نرخوں میں 2روپے کمی کا امکان ہے اس حوالے سے اوگرا نےسمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے کی جائے گی جبکہ مٹی کے تیل نرخوں میں30اور لائٹ ڈیزل قیمت میں 70پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے اس وقت پیٹرول 95روپے 24پیسے جبکہ ڈیزل 112روپے 94پیسے لٰٹر فروخت ہو رہا ہے ۔