سندھ حکومت نے آئی جی بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔3 نام ارسال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔صوبے کے نئے پولیس کے سربراہ کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کے عہدے کے لئے کلیم امام، غلام قادر تھیبو اور عبدالمجید دستی کے نام وفاق کو ارسال کردیئے ہیں۔موجودہ آئی جی بھی عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں۔اس سللسلے میں امجد جاوید سلیمی سندھ حکومت کے اہم رہنمائوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اگلے چند روز میں سندھ کے نئے آئی جی کا فیصلہ کردیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment