اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کے مابین سانحہ گهیسٹ پورہ کے بارے واٹس ایپ گفتگو جو ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر اکاءونٹ پر شیئر کی میں قادیانیوں کو اسلام کا فرقہ تحریر کرکے مسلمان ظاہر کرنے پر ختم نبوت لائیرز فورم پاکستان کے چیئرمین ملک ذیشان احمد اعوان نے کاروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے رجوع کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل این آر تهری سی کو آن لائن شکایت درج کراتے ہوئے ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے اولاسرکاری سطح پر باہمی گفتگو میں قادیانیوں کو سنیوں کی طرح اسلام کا فرقہ ظاہر کیا جو دفعہ 298 سی تعزیرات پاکستان کے تحت فوجداری اور قابل دست اندازی جرم ہے۔