رواں مالی سال کے 9 ماہ کا بجٹ 15ستمبر تک تیار کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے رواں مالی سال 19-2018 کے 9ماہ کا بجٹ 15ستمبر تک تیار کرکے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی ترقیات کو ہدایت کی ہے کہ یکم اکتوبر 2018سے 30جون 2019 تک رواں مالی سال کے 9ماہ کا بجٹ 15ستمبر تک تیارکیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment