پشاور سے ہزاروں کارکنوں کی اسلام آباد روانگی

پشاور(نمائندہ امت)ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورسے بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی ریلی اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ریلی کی قیادت صوبائی ترجمان سید محرم شاہ کے علاوہ دیگر رہنماء کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور سے بھی تحریک لبیک کی ریلی جمعرات کی دوپہر بعد از نماز ظہر 2بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ریلی پشاور سے روانہ ہوئی تو راستوں سے بھی کارکنوں نے ریلی میں شرکت کرنا شروع کر دی اورنوشہرہ پہنچنے پر ریلی کے شرکاء کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی ۔

Comments (0)
Add Comment