پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے صوبہ نورستان میں طالبان نے فوجی ہیلی کاپٹر مارگرایا،جبکہ حملوں میں 25اہلکار ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی مرکز کے قریب کابل انتظامیہ کی فوجی رسد لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو طالبان نے نشانہ بناکر مار گرایا، جس سے ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اسی طرح پروان،غزنی ، پکتیا ،کابل ،قندوز اور خوست میں طالبان کےحملوں میں25اہلکار ہلاک و 4ٹینک تباہ ہو گئے، جبکہ بدخشاں ،پکتیا اور بلخ میں کمانڈر سمیت 50اہلکاروں نے طالبان کے سامنے سرنڈر کرلیا ۔غزنی میں طالبان نے چوکی پر قبضہ کرلیا جبکہ لڑائی میں ٹینک و گاڑی تباہ ہو گئی ۔طالبان نے افغان فوج کی چوکی اور قافلے پر غزنی اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔صوبہ غزنی ضلع شل گر کے بدوان کے علاقے میں طالبان نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی رینجر اور ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ان میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔دریں اثناء صوبہ میدان ضلع چک کے جواری گاوٴں میں واقع چوکی پر طالبان نے حملہ کر کے چوکی پر قبضہ کرلیا جبکہ وہاں تعینات اہلکار فرار ہوگئے۔کابل ،قندوز اور خوست میں طالبان حملوں میں 4اہلکار مارے گئے ۔انٹیلی جنس سروس پولیس اہلکاروں اور افغان فوجیوں پر طالبان نے کابل ،قندوز اور خوست صوبوں میں حملے کئے کابل کے علاقے باغ داوٴد کے مقام پر طالبان نے انٹیلی جنس سروس اہلکار نورمحمد ولد محمداجان کو قتل کردیا۔ دوسری جانب صوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے ہجریم کے علاقے میں چوکی پر اسنائپر حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے بندر کے علاقے میں طالبان کے حملوں میں 2 پولیس ہلاک ہوگئے۔