آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات ناکام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے چناب پر پکل ڈل اور لوئیر کلنائی منصوبے پر پاکستان کے اعتراضات مسترد کردیئے ہیں اور آبی تنازعات پر ہونے والے دوروزہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ بھارت نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا ۔بھارت نے پاکستانی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کو ذخیرہ کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اس نے تربیلا اور منگلا کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا جس کی وجہ سے پانی کی بڑی مقدار سمندر برد ہو جاتی ہے۔ بھارتی وفد نے کہا کہ بھارت میں بھی موسمی تبدیلیوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی آمد کی شدید کمی ہے۔مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی حکام نے دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی پن بجلی کے منصوبوں پر اعتراض اٹھایا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل پن بجلی گھر کی جھیل بھرنے اور وہاں سے پانی چھوڑنے کا پیٹرن بھی واضح کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment