تحریک لبیک مارچ کے دوران حادثے میں 2 شہید

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی -خصوصی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے لبیک یا رسول اللہ ﷺ لانگ مارچ کےدوران حادثےمیں دوافراد شہیداورچارزخمی ہو ئے ہیں۔ عینی شاہدین کےمطابق حادثہ تحریک لبیک کے قافلے کے آگے چلنےوالے دو ٹرالروں کی ٹکرکےباعث پیش آیاجس سےدوافرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔حادثہ ڈومیلی موڑکےقریب تھانہ دینہ کی حدود میں پیش آیا۔تھانہ دینہ کےڈیوٹی افسرشکیل آفتاب نے’’امت‘‘ کوبتایاکہ قافلےمیں چلتے ہوئےایک ٹرالر بریک فیل ہوگئی جوآگےچلنےوالےدوسرے ٹرالرسےجاٹکرایاجس سےپیچھے والےٹرالرکا ڈرائیور اورہیلپر جاں بحق ہوگئے،چھت پربیٹھے3 مزدوروں سمیت ساتھ چلنےوالا موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفورا تحصیل ہیڈ کوارٹرسوہاوہ پہنچادیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت شیخوپورہ کےرہائشی 38سالہ رمضان علی ولدنذیراحمداور کھاریاں ضلع گجرات سےتعلق رکھنےوالے65سالہ حافظ غلام رسول ولدحافظ محمدحسین کےناموں سےہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں شیر گڑھ ناروال سے تعلق رکھنے والا علی رضا ولد شہزاد، کھاریاں گجرات کا رہائشی خادم حسین ولد خوشی محمد، نارنگ منڈی شیخوپورہ کا رہائشی محمد عمر ولد محمد وارث اور ڈومیلی ضلع جہلم سے تعلق رکھنےوالا مقامی نثار ولد عبدالرحمان شامل ہیں۔دوسری جانب تحریک لبیک کے مرکزی رہنماسید اعجازحسین شاہ زخمیوں کی عیادت کرنےسوہاوہ ہسپتال پہنچ گئےہیں۔

Comments (0)
Add Comment